English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی نے علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا

فوٹو فائلفوٹو فائل
(فوٹو: فائل)(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد / لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے حافظ فرحت کا استعفی منظور کر کے پنجاب اسمبلی میں علی امتیاز وڑائچ کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا اور بتایا کہ علی امتیاز وڑائچ پنجاب اسمبلی میں اب سے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ نے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ دینے پر پارٹی قیادت کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بہتر طریقے سے پارٹی کی دی گئی ذمہ داری انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حافظ فرحت نے ضمانت خارج ہونے پر پارلیمانی لیڈر سے استعفی دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے