English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے درمیان طلاق کی خبریں دم توڑ گئیں

القمر

لاس اینجلس: امریکی سپر اسٹار جینیفر لوپیز نے اداکار بین ایفلیک سے طلاق کی خبروں کو مسترد کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ اداکار بین ایفلیک نے طلاق کی افواہوں کے درمیان اپنی اہلیہ جینیفر لوپیز کے ساتھ اپنی 52 ویں سالگرہ منائی ہے۔

گلوکارہ کو افلیک کے گھر کے دورے کے دوران براؤن جیکٹ، نیلی جینز اور اسٹائلش ٹرینر پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایفلیک کی سابقہ ​​بیوی جینیفر گارنر بھی اسی دن ان سے ملنے آئی تھیں۔

یاد رہے کہ ایفلیک اور لوپیز 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور حالیہ مہینوں میں ازدواجی مسائل سے گزر رہے ہیں، جوڑے کو تنہائی کے دوران دیکھا گیا تھا اور وہ مبینہ طور پر الگ الگ گھروں میں رہ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے