English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا کیس، التوا کی درخواست دائر

القمر

  اسلام آباد: پنجاب میں الیکشن ٹریبیونلز کے قیام کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے التوا کی درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں التواء کی درخواست دائر کی۔ متفرق درخواست کے مطابق سینئر وکیل حامد خان 6 ستمبر تک بیرون ملک ہیں اور عدالت کو چھٹی کی درخواست بھی دے چکے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے کو حامد خان کی واپسی تک ملتوی کیا جائے۔ سپریم کورٹ کا  5 رکنی لارجر بینچ 19 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے