اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب ہوچکا ہے، رؤف حسن کےبھارت کے ساتھ روابط کے شواہد ملیں ہیں، پی ٹی آئی کے دور میں مغربی بارڈر کے ذریعے فتنہ الخوارج کو واپس لانے کے فیصلے ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ رﺅف حسن نے بھارتی صحافی کے ساتھ تحریک انصاف کی سوچ کی ترجمانی کی جو پاکستان کی سالمیت اور بقا کے خلاف سازشوں کو فروغ دے رہے ہیں، پاکستان میں خونی انقلاب کی باتیں کرنے کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی بھارت کا اسپانسرڈ ایجنڈا لے کر چل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈڈ ٹولے نے ملک دشمنی کی ہر حد عبور کرلی ہے، فیض حمید بھی بانی پی ٹی آئی کا اہم مہرہ بنا رہا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا سیاسی مہرا ثابت ہوا۔

