English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موٹر وے ایم 5 پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 7 مسافر جاں بحق

القمر

گھوٹکی: موٹر وے ایم 5 پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کی گھوٹکی کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

جائے حادثہ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو گھوٹکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے