English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سستی بجلی خیبرپختونخوا پیدا کررہا ہے ریلیف پنجاب کو مل رہا ہے، بیرسٹر سیف

القمر

 پشاور: پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ ملک میں سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کررہا ہے، مینڈیٹ چور نے صرف پنجاب کے لیے قومی خزانہ کھلا رکھا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کررہا ہے، خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں مہنگے داموں بیچ رہا ہے، جو صوبہ سستی بجلی پیدا کررہا ہے اسے بجلی اور بلوں میں ریلیف سے محروم رکھا گیا، فارم 47 کے ایک ایم این اے کے پاس بجلی کے بلوں میں کمی کے اعلان کا قانونی اختیار تک نہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق خیبر پختون خوا کے بجلی کے اربوں کے بقایہ جات ادا کرے، مینڈیٹ چور خیبرپختونخوا کے بقایاجات پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، مینڈیٹ چور نے صرف پنجاب کے لیے قومی خزانہ کھلا رکھا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ بجلی ریلیف کے سب سے زیادہ حق دار اور مستحق خیبر پختون خوا کے عوام ہیں  فارم 47 سرکار نے پورے ملک کے بجائے صرف پنجاب میں صارفین کو ریلیف دیا، مینڈیٹ چور کے فیصلوں سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی مزید بڑھیں گی، مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو ایک اکائی کے بجائے تقسیم کی طرف لےجارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے