English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلم ’کالکی2898‘ میں پرابھاس کو ’جوکر‘ کہنا ارشد وارثی کو مہنگا پڑ گیا

القمر

 ممبئی: بالی وڈ اداکار ارشد وارثی کو پرابھاس کے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ارشد وارثی نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا تھا کہ فلم ’کالکی2898‘ میں انہیں پرابھاس ایک جوکر کی طرح نظر آئے۔

ارشد وارثی کے بیان پر پرابھاس کے مداحوں کی طرف سے بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے اور اب تیلگو اداکار سدھیر بابو نے بھی ارشد وارثی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ایک بیان میں سدھیر بابو نے کہا کہ ارشد وارثی میں پروفیشنل ازم کی کمی ہے ورنہ وہ ایسا بیان نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں : ’کالکی2898‘ میں پرابھاس کا کردار ’جوکر‘ کی طرح تھا، ارشد وارثی

سدھیر بابو کا کہنا تھا اگر تنقید تعمیری ہو تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن غلط بات کبھی درست نہیں ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے