ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ، 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

 لاہور: سبزہ زار کے علاقے میں اسٹیج اور فلم کی اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ پر پولیس نے زخمی کوریوگرافر توصیف کے بھائی توفیق کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سبزہ زار میں درج ہونے والی ایف آئی آر کےمطابق توصیف گاڑی پر ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ مقدمے میں رانا سجاول، عادل اور فہیم کو نامزد کیا گیا جبکہ دو ملزمان نامعلوم ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے توصیف اور فیروزہ علی کو جان سے مارنے کیلئے فائرنگ کی اور اس سے قبل ملزمان توصیف اور اداکارہ فیروزہ علی کو مارنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں جبکہ وہ اداکارہ کو بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کر چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی توصیف کو گنگا رام ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور پولیس واقعہ کے بارے میں شواہد جمع کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں