English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں بجلی سبسڈی پر تحفظات، بلاول کی آج وزیراعظم سے ملاقات

القمر

  اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی ن لیگ کی پالیسیوں پر تحفظات کے حوالے سے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات طے ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام ہونے کا امکان ہے جس میں بلاول بھٹو وزیراعظم کو حکومتی معاشی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

بلاول بھٹو پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کریں گے۔ وہ آئی ایم ایف پابندیوں کے بارے میں حکومتی دعوؤں کے برعکس  پنجاب میں سبسڈی معاملے پر اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کرینگے۔

بلاول مہنگی بجلی کے معاملے پر طویل المدتی حل تجویز کریں گے اور سستی بجلی کیلئے تھر کا کوئلہ زیراستعمال لانے کا کہیں گے۔

پی پی کے مطابق وفاق بجلی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ بات چیت کرے اور اگر وفاق سنجیدگی دکھائے تو بجلی مسئلے کا طویل المدت حل نکل سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے