ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹک : اسکول وین پر حملے میں دو بچے جاں بحق ، 5 زخمی

اٹک : پنجاب کے شہر اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں اسکول وین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق بندوق کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک 9 سالہ لڑکا اور ایک 10 سالہ لڑکی شامل ہے جب کہ 5 زخمیوں میں دو آٹھ سالہ، ایک سات، ایک بارہ اور ایک بچہ چار سال  شامل ہے ۔

حملے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر راولپنڈی عبدالعامر خٹک سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے حملے میں دو بچوں کی ہلاکت پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں