English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاپتا بھائیوں کا کیس: امید نہیں کہ ملک کا چیف ایگزیکٹو اس پر توجہ دے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ اس بات کیا مید نہیں ہے کہ اس ملک کا چیف ایگزیکٹو لاپتا بھائیوں کی بازیابی کے کیس کی طرف توجہ دے گا۔

اظہر مشوانی کے لاپتا 2 بھائیوں کی بازیابی کے حوالے سے کیس کی سماعت گزشتہ روز ہوئی تھی، جس کا تحریری حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج جاری کردیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، جس یں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے لاپتا اظہر مشوانی کے بھائیوں کا کچھ معلوم نا ہو سکا ۔ عدالت نے حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوسناک قرار دے دیا ۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامے میں لکھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ توقع ہے اٹارنی جنرل اس معاملے پر وزیر اعظم سے ملیں گے۔ حکومت کی جانب سے عدالت کے سامنے کمزور جواب دیا گیا۔

حکم نامے میں مزید لکھا گیا ہےکہ عدالت کو امید نہیں یہاں تک اس ملک کا چیف ایگزیکٹو اس کیس کی طرف توجہ دے گا۔ فریقین کی طرف سے اس معاملے میں بے حسی افسوسناک ہے۔ درخواست گزار وکیل کے جزوی دلائل ہو چکے ہیں۔ آئندہ سماعت پر دستیاب بینچ کے سامنے کیس مقرر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے