English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی لبنان پر اسرائیل کا 100 طیاروں سے حملہ

بیروت:گزشتہ شب جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل نے علی الصباح 100 لڑاکا طیاروں کے ساتھ جوابی حملہ کردیا۔ اس حملے سے جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر تباہی واقع ہوئی ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کے ساتھ ساتھ 40 سے زائد میزائل بھی داغے ہیں۔ حزب اللہ کے ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے گزشتہ شب 320 سے زائد کتیوشا راکٹ شمالی اسرائیل پر داغے تھے۔

پورے اسرائیل میں اڑتالیس گھنٹے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یہ سب کچھ اپنے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیا۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیلی فوج کے اڈوں اور دیگر تنصیبات کے ساتھ ساتھ فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے