English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سمیت سندھ کے اہم شہروں میں چہلم کے موقع پرموبائل فون سروس بند رہے گی

القمر

  کراچی: سندھ کے اہم شہروں میں آج حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پرموبائل فون سروس بند رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں صبح 8 سے رات 11 تک  جبکہ حیدرآباد میں صبح 9 سے رات 8 بجےتک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں سے میرپورخاص میں صبح 7 سے رات 9 بجے، شہید بینظیر آباد میں صبح 10 سے رات 8 بجے، لاڑکانہ میں صبح 8 بجے سے رات 11 بجے اور خیرپور میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے