English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کردی

القمر

  کراچی: پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے جماعت اسلامی اور تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردی۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نےآج کی ہڑتال کی حمایت کردی،ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور تاجربرادری کی ملک گیرہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز سے وابستہ تمام دوستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آج ٹرانسپورٹ مکمل بندرکھیں، یہ ہڑتال بھاری بھرکم ٹیکسز اور بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ یہ کسی فرد واحد کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس سے ہرپاکستانی متاثر ہے، یہی وجہ ہے کہ ہرفرد اپنی بساط کے مطابق اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں تاکہ مہنگائی سے دوچار عوام کی حکومتی سطح پر دادرسی ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے