English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختونخوا: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 12 خوارج ہلاک

Security forces operation in Tera

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران وادی تیراہ میں 12 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 20 اگست سے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 اور 29 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اب تک 37 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا جبکہ 14 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی، پاکستان کی مسلح افواج فورسز ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے