ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے، 48 سیشن ججز کی تبدیلی

پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں، جس کے تحت 48 سیشن ججز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں اے ٹی سی میں 9 مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج خالد ارشد کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، اور انہیں فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی طرح راولپنڈی میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کرنے والے جج اعجاز آصف کو بھی عہدے سے ہٹا کر لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پنجاب میں دیگر اہم تبادلوں میں نسیم ورک کو سیشن جج لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ سیشن میانوالی جج قیصر بٹ کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سیشن جج راجہ غضنفر علی کو جہلم سے اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سرفراز اختر کو سیشن جج بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اینٹی کرپشن جج لاہور ارشد حسین بھٹہ کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جج ارشد بھٹہ پرویزالہیٰ اور دیگر کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کر رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں