English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا مضبوط مون سون سسٹم منڈلانے لگا

کراچی میں ایک طوفان کا خطرہ ٹلنے کے بعد، محکمہ موسمیات نے ایک نئے مضبوط مون سون سسٹم کے خطرے کا اشارہ دیا ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ شدید ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثرانداز ہوگا اور آئندہ تین سے چار روز میں مشرقی سندھ پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔

تاہم، کراچی اور سندھ کی ساحلی پٹی پر اس کے اثرات کی موجودہ پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔ اس دوران سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سے دور ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اب بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں ہے اور مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلومیٹر دور ہے اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب آ رہا ہے۔ طوفان اورماڑہ سے 180 کلومیٹر اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگا اور سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہونے کا امکان ہے، ساحل سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے