English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ،ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا

القمر

مہنگائی کے مارے ہوئے عوام کیلئے ایک اور بری خبر،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 244 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 879 روپے ہوگی۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے لیے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے