English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب کرنے سے متعلق خبریں بےبنیاد قرار

القمر

  اسلام آباد: مختلف ٹی وی چینلز پر تحقیقاتى کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق تحقیقاتى کمیٹی کا آئی پی پیز مالکان کی طلبی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ آئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ بعض ٹی وی چینلز پر خبریں گردش کر رہی تھی کہ 13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے