English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عظمیٰ بخاری نے اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیدیا

القمر

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیدیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بغض میں عمران خان کے کچھ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، نواز شریف ملک و قوم کی بات کرنے والے لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کھولنے کے طعنے دینے والے دوبارہ گنتی کے نام سے ایسے بھاگتے جیسے بندر غلیل سے بھاگتا ہے، جیل میں آپ کے چور، بددیانت اور کرپٹ لیڈر ہیں لہذا مذاکرات اور پاؤں پکڑنے کی ضرورت آپ کو ہے، ہمیں آپ سے بات کرنے یا آپ کا چہرہ دیکھنے کا بھی کوئی شوق نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بھائی نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، نواز شریف کی بیٹی پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت میں مصروف عمل ہے، جو گڑے آپ کا نالائق اور بدبخت لیڈر کھود کر گیا تھا، ہماری حکومت انہیں پُر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے