ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں ڈمپر ڈرائیور نے ٹول ٹیکس سیکیورٹی اہلکار کو کچل دیا، ویڈیو سامنے آگئی

 لاہور: رنگ روڈ پر خطرناک حادثہ پیش آگیا۔ ڈمپر ڈرائیور نے ٹول ٹیکس سیکیورٹی اہلکار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخم ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر سامنے آگئی۔ سیکیورٹی اہلکار خالق بٹ نے ٹول ٹیکس کےلیے ڈمپر کو روکنے کی کوشش کی مگر ڈمپر ڈرائیور نے رکنے کی بجائے اسے کچل دیا۔

پولیس نے تھانہ بادامی باغ میں مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کا مقدمہ زخمی کے بیٹے عاشق بٹ کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بغیر لائسنس ڈمپر چلا رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں