English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا عدلیہ بل کی مخالفت کا فیصلہ

PTI's decision to hold a rally

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں ملکی حالات اور اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے دونوں ایوانوں میں اپنے ارکان کو اس بل کے خلاف ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

پارٹی کے ممبران اسمبلی اور سینیٹ کو زبانی اور تحریری طور پر پارٹی کی پالیسی سے آگاہ کیا گیا ہے اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مذاکرات کی حکمت عملی پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے بطور چیئرمین پارٹی فیصلے کے مطابق تمام ممبران کو ہدایات جاری کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے