ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باہر آکر تفتیشی افسر اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل رہائی کے بعد تفتیشی افسر اور چیئرمین نیب کو نہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عمران خان نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دی کہ وہ جیل سے باہر آکر انہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان نے نیب افسر کے پاس جا کر انگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے بنائے گئے کیسز کی وجہ سے ان کی اہلیہ جیل میں ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ ان دونوں افسران کو عدالت میں گھسیٹوں گا۔ نیب افسر محسن ہارون نے اس سے قبل بھی عمران خان کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی میں جاری اندرونی اختلافات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگ پارٹی کے اندر علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے پارٹی کو تنبیہ کی کہ علی امین کو کمزور نہ کیا جائے اور انہیں پورا سپورٹ کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ اتحاد کا ہے اور سازشیں کرنے والے افراد بعد میں یہ نہ کہیں کہ انہیں ٹکٹ نہیں ملا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں