English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

القمر

  کراچی: شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے منزل پمپ پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سےموٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ شہنشاہ کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے