English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہمند: سیکیورٹی فورسز نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 4 خودکش بمبار ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش کرنے والے چار خودکش بمبار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ خارجی دہشتگرد ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

آپریشن کے دوران چاروں دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جو اپنے منصوبے کے تحت بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کی کوشش میں تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا تاکہ مزید کسی ممکنہ خطرے کا سدباب کیا جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ کارروائی ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ وہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس قسم کی کارروائیاں دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے