English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سارہ منصور آئی ٹی ایف لیول 3کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ٹینس کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا،پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سارہ منصور، پاکستان کی سابق نمبر 1ٹینس کھلاڑی کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ یہ سرٹیفیکیشن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے پیش کردہ اعلی ترین سطح ہے،انہوں نے کامیابی کے ساتھ آن لائن ماڈیول مکمل کرنے اور پھر 7جون سے 20جون تک والنسیا، ا سپین میں کوچ سرٹیفیکیشن حاصل کیا۔ کورس میں اس کی شرکت اولمپک سالیڈیریٹی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اسکالرشپ کے ذریعے ممکن ہوئی۔ پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق نے سارہ کو اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کے حوالے سے ان کی محنت اور لگن کا اعتراف کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سارہ کی کامیابی پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔ سارہ منصور نے کہا کہ میں آئی ٹی ایف کی اعلی ترین کوچنگ لیول حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے پر بہت خوش اور پرجوش ہوں۔ یہ آسان نہیں تھا، لیکن میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے اس ہدف کو حاصل کرنے کی طاقت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے