English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بینظیر قتل کیس:خصوصی ڈویژن بینچ قائم ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل پرآج سماعت

القمر

 راولپنڈی: سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس کی 7 سال 10 روز بعد ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔

اپیل کی سماعت کیلیے جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنچ قائم کر دیا گیا ہے۔

یہ خصوصی بنچ آج (بروزمنگل) ملزمان پولیس افسران، صدر مملکت آصف زرداری اور ایف آئی اے کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو لیاقت باغ انتخابی جلسہ کے بعد واپس جاتے لیاقت باغ چوک میں27 دسمبر 2007 کو قتل کر دیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے