English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے انہیں دھوکہ دیا ہے اور اب وہ کسی بھی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے چھ پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دی تھی لیکن اب اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے پورا نہ ہونے پر وہ مذاکرات کے تمام راستے بند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کی تاریخ اور این او سی اسٹیبلشمنٹ نے فراہم کی تھی اور اگر اجازت ملی یا نہ ملی 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا ہے اور اس سے صوبائی حکمرانوں کے درمیان نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اور ان کے بیان پر معافی مانگنے والے پارٹی کے قابل نہیں ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بلوچستان پہلے ہی ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے