English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیو ورکر اور پولیس اہلکار جاں بحق

القمر

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیو ورکر اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا۔ نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے تنیجے میں پولیو ورکر ابوہریرہ اور پولیس اہلکار لقمان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 33 سالہ لقمان اور 25 سالہ پولیو ورکر ابوہریرہ کے نام سے ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے