ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمت میں 1.74 روپے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایڈجسٹمنٹ بجلی کے تمام صارفین کے لیے لاگو کی گئی ہے ، اس فیصلے سے بجلی کے تمام صارفین پر 43.23 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا ۔ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی یہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی ۔

اس سہ ماہی ایڈجسمنٹ کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے لیے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے سے رییلیف کے منتظر عوام کو مزید اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا ۔

یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  کی جانب سے چند روز قبل 1.75 روپے فی یونٹ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی تھی اور اسے 6 ستمبر کو وفاقی حکومت کو بھیج دیا تھا۔ جس پر حکومت نے 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کو منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں