English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  آغاز  پر تیزی کا رجحان

القمر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  آغاز  پر تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ جمعہ کے روز کاروباری دن کے آغاز میں 100 انڈیکس 999 پوائنٹس اضافے سے 80016 کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین معیشت کے مطابق شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف سےمعاملات میں پیشرفت کا اسٹاک کاروبار پرمثبت اثر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے کل پالیسی ریٹ 2 فیصد کم کرکے17.5فیصد کردیا ہے، اس سے قبل پالیسی ریٹ 19.5 فیصد تھا۔دوسری جانب گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرض پروگرام کی توثیق کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے