ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد

  کراچی: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے1 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پرتعینات عملے نےکارروائی کے دوران بحرین جانے والی پروازکے ایک مسافرسے1.203کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

مسافر شعیب نے مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم  اے ایس ایف کےعملے نے مسافر کے سامان کی سرچنگ پر سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر بیگ کے پیندے سے 1.203 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کےحوالےکر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں