اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت سے متعلق آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان کم ہو گیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز آئینی ترامیم کے حوالے سے تصدیق کی تھی لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق پیکج آج کے بجائے کل بروز اتوار قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دو اراکینِ اسمبلی کی بیرونِ ملک موجودگی کے باعث یہ تاخیر ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز آج فرانس سے واپس آ جائیں گے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری چین سے وطن واپس پہنچنے والے ہیں۔
اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کل پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی اتوار کو طلب کیے جا سکتے ہیں۔

