English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ

القمر

  اسلام آباد: پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے، 44 سالہ شخص کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران مشتبہ شخص کو الگ کیا، مریض پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے اور تندرست ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ مؤثر اسکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے، ایئرپورٹس پر 6لاکھ 30 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہی ہے، عوام کو ایم پاکس سے محفوظ سے محفوظ بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے