ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ 2؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع

 راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ٹرائل ایف آئی اے قوانین کے تحت شروع ہوگیا، جس کی پہلی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور نیب پراسیکیوٹر عمیر مجید جب کہ ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد کرنیکا فیصلہ چیلنج

دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ نیب ترامیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہوا ہے، کیس کو ایف آئی اے قوانین کے تحت دیکھنا ضروری ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر کردی۔ عدالت نے ملزمان کی دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت بھی آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں