English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہائی کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے پراسیکیوٹر راجہ نوید سے سوال کیا کہ کیا شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر ایم این ایز سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔

عدالت نے بعد ازاں تمام پی ٹی آئی ایم این ایز کی ضمانت 30،000 روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے