ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا

 لاہور: نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔

لاہور گیریژن میں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے پرجوش نعرے بھی لگائے، فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، سلامی کی تقریب کے وقت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

نماز فجر کے بعد اسلام کے فروغ، ملک اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اب سے کچھ ہی دیر بعد ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس برآمد ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں