English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی نائب وزیراعظم کل دورے پر پاکستان پہنچیں گے

القمر

 اسلام آباد / ماسکو: روسی ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچوک کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وہ صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی ہم منصب کے درمیان کل باضابطہ مذاکرات ہوں گے جن میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت و معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان ریل اور روڈ روابط کے فروغ کے لیے یہ اہم دورہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے