ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور سے قطر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دوحا جانیوالا مسافر گرفتار

 پشاور: ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور سے قطر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوحا جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور ائرپورٹ سے دوحا جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کی گئی۔ عملے نے مسافر سے 1.472 کلوگرام آئس برآمد کرلی، جو ملزم ثاقب اللہ نے بیگ کی تہ میں مہارت سے چھپا کر رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی اور سامان کو مشکوک سمجھتے ہوئے چیک کیا تو 1.472 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں