English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ مبارک ثانی کیس کا فیصلہ جلد جاری کرے، وزیر مذہبی امور

القمر

 اسلام آباد: وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے سپریم کورٹ سے مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مذہبی امور نے ایک تقریب میں علماء و مشائخ سے گفتگو میں کہا ہے کہ پوری قوم کو مبارک ثانی کیس کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے، دین کے اصل رہنما علماء کرام اور مشائخ عظام ہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے نہیں۔

چوہدری سالک نے کہا کہ نئی نسل کو محفوظ مستقبل دینے کے لیے حکومت، اداروں اور علماء کرام کو مل کر کام کرنا ہے، ہمیں اسلام کے نام کا غلط استعمال بند کرانا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے متعلق علماء کرام کی تجاویز پر عمل درآمد بھی کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے