English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل نے لبنان پر بم برسا دیئے، 500 سے زائد افراد شہید، 1600 زخمی

لبنان:جنوبی لبنان میںشہدا کی تعداد 500 سے زیادہ ہوگئیں۔ 1600 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 500 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے بقا کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد وہاں سے چلے جائیں کیونکہ اس علاقے میں حزب اللہ کے میزائلوں کا ذخیرہ ہے جسے نشانہ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے بحران نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھادی ہیں۔ نئی قیمت 75 ڈالر فی بیرل ہے۔ اسرائیل، حزب اللہ اور حماس کے درمیان لڑائی کے باعث ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔ سپلائی لائن کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوچلا ہے.

برطانوی اخبار “دی گارجین” نے ان حملوں کو غزہ میں گزشتہ اکتوبر سے جاری لڑائی کے تناظر میں اسرائیل کے اب تک کے شدید ترین حملے قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ یہ حملے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک نیا موڑ ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں اور دیہات کو نشانہ بنایا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق پیر کی صبح صیہونی افواج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی، جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن زخمیوں کی تعداد کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔

لبنانی حکام نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور بین الاقوامی برادری سے فوری طور پر مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ان حملوں نے لبنان کے کئی علاقوں میں مزید کشیدگی اور انسانی بحران کو جنم دیا ہے جبکہ علاقائی سلامتی کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی لبنان پر خوفناک بمباری؛ 50 افراد شہید، 300 زخمی

واضح رہے کہ آج صبح اسرائیل کی جانب سے لبنان پر تازہ حملوں سے قبل لبنانی شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے حملوں سے چند گھنٹے پہلے لبنانی شہریوں کو ٹیکسٹ میسیجز بھیجے تھے جن میں حزب اللہ کے زیرِ استعمال گھروں اور عمارات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اسرائیلی فوج نے حملوں سے قبل جنوبی لینان کے باشندوں کو اُن کے سیل فونز پر خبردار کیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ رابطوں کے نیٹ ورک پر بھی اسرائیل کا کنٹرول ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے