English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک گیر دھرنے کا اعلان

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدہ پر عملدرآمد نہ کرکے میڈیا اور قوم کے سامنے غلط بیانی کی ہے، 29 ستمبراتوار کو پورے ملک کی اہم شاہراؤں پر دھرنے دیے جائیں گے۔

منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  اکتوبر میں پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے آپشن بھی زیرغور ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے ملک کی عوام کو بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف دیا جائے اور اصل پیداروی لاگت کے مطابق پورے ملک میں بجلی کا یکساں ٹیرف نافذ کیا جائے، حکومت نے 45روز میں معاہدے پر عمل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پر ریفرنڈم کرائے گی،23سے 27 اکتوبر تک پانچ روز تک عوامی ریفرنڈم ہوگا،اس دوران تمام پبلک مقامات پر ووٹ بکس رکھے جائیں گے، ریفرنڈم کیلیے تمام صوبوں میں الیکشن کمیشن تشکیل دیے جائیں گے جبکہ وکلاء، تاجروں، علما اکرام، خواتین، طالب علموں، مساجد، مدارس سمیت تمام طبقہ ہائے فکر سے رابطے کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  آئی پی پیز معاہدوں کوبھی ختم کیاجائے، حکومت آئی پی پیز سے معاہدہ کے متعلق اخباری بیانات دینے کی بجائے عملی اقدامات کرے، حکومت جعلی مینڈیٹ سے بنی مگر اب جب کہ یہی لوگ مسلط ہیں تو عوامی ریلیف کے حصول کے لیے انہیں ہی مجبور کیا جائے گا،عوام کا پیمانہ صبر جواب دے چکا ہے، یہ لاوا کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے نے 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین و لبنان منانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اہل فلسطین و لبنان کے حق میں گھروں سے نکلیں اور پرامن احتجاج کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے