English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط موصول

القمر

پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی قسط 76 کروڑ ایس ڈی آر پر مشتمل ہے، جس کی امریکی ڈالر میں مالیت ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ آج موصول ہوئی قسط 3 اکتوبر کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔آئی ایم ایف نے گزشتہ دنوں پاکستان کےلیے 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری دی تھی ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے، یہ قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر مل رہا ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیواکی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام کا مقصد پاکستان میں معاشی استحکام لانا ہے۔اس سے قبل وزارت خزانہ تصدیق کرچکا ہے کہ پاکستان کو قرض کی پہلی قسط 30 ستمبر سے پہلے مل جائے گی جبکہ دوسری قسط بھی رواں مالی سال کے دوران ہی ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے