English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

القمر

  اسلام آباد /  نیویارک: وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کی۔

عشائیے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے