English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

القمر

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

سیف سٹی کیمروں کی ویڈیو میں لوکیشن اور وقت کے ساتھ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ دور دور تک جلسہ گاہ میں لوگ موجود ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور اپنی وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ ملک میں انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ابھی تو آغاز ہے الحمدللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے