English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

نیو یارک: وزیراعظم شہبازشریف کی نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی گزشتہ شب عشائیے پر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوگئی، دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گزشتہ شب امریکی صدر جو بائیڈن نے مختلف سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا، عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔

شہباز شریف امریکا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ لندن میں تین سے چار روز قیام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے