English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر آج اتوار کو کھلے رہیں گے

القمر

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ویب سائٹ تک رسائی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہےکہ ویب سائٹ کے تکنیکی مسائل کے ازالے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا، یقینی بنائیں گے کہ کوئی شہری ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے محروم نہ رہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے