English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلیے قواعد و ضوابط جاری

القمر

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات میں ملازمت یا وزٹ ویزے پر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اماراتی حکام نے تمام قواعد و ضوابط کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔

قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو جاری دبئی کے ویزوں کی تصدیق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ذریعے کی جا سکتی ہے جبکہ ابوظہبی، شارجہ، ام القوین، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ سے جاری  ویزوں کی تصدیق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی سے کی جا سکتی ہے۔

نوکری کی غرض سے یواے ای جانے والے اپنی تفصیلات کی سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کریں،تمام پاکستانیوں کو ملازمت سے محرومی کا بیمہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے