English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

القمر

  اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم بالاج زاہد کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے  متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوزبنا کرسوشل میڈیا پر شئیرکی تھیں۔ ملزم بالاج نے جعلی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے تصاویر شئیرکیں۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ خاتون کو گزشتہ کئی ماہ سے بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے قابل اعتراض مواد اورموبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے