English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہانگ کانگ ورلڈ سکسز میں فہیم اشرف پاکستان کی قیادت کریں گے

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فہیم اشرف ہانگ کانگ ورلڈ سکسز میں7 رکنی پاکستانی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جو یکم سے3 نومبر تک ہانگ کانگ کے کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان نے 1993 میں ٹورنامنٹ کے آغاز سے لے کر اب تک یہ ٹورنامنٹ4 مرتبہ جیتا ہے جبکہ وہ5مرتبہ ایونٹ کا رنر اپ رہا ہے جس میں 2017 میں منعقدہ آخری ایڈیشن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا بھی شامل ہے۔ پاکستان اسکواڈ میں فہیم اشرف ( کپتان ) عامر یامین، آصف علی، دانش عزیز، حسین طلعت، محمد اخلاق (وکٹ کیپر) اور شہاب خان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے